سیاسی کشمکش میں چھوٹے ملازمین پس کر رہ گئے ،پرویز اختر

سیاسی کشمکش میں چھوٹے ملازمین پس کر رہ گئے ،پرویز اختر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صدرایپکا سرگودھا ڈویژن محمد پرویز اختر چو دھری نے کہا ہے کہ سیاسی کشمکش میں چھوٹے ملازمین پس کر رہ گئے ہیں۔

 حکومت ان کے مسائل کو نظر انداز نہ کرے ، ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ کے جن نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ان پر عملدرآمد میں تاخیر کے باعث کلرکوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے ،کلریکل سٹاف سرکاری امور کی انجام دہی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کے استحصال سے محکموں کی کارکردگی بہتر نہیں بنائی جا سکتی ،مہنگائی کے باعث ملک کے پچیس لاکھ ملازمین کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے ،ان چھوٹے ملازمین کو نظر انداز کر کے من پسند محکموں اور افسران کو نوازا جا رہا ہے ،ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات پورے ہونے تک اب چین سے نہیں بیٹھیں گے ، اس پرفوری طو ر نظر ثانی کی جائے بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری بھی حکومتی ارباب اختیار پر عائد ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں