بارش نے مرکزی قبرستان کی حالت مزید خراب کر دی

 بارش نے مرکزی قبرستان کی حالت مزید خراب کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ بارش نے مرکزی قبرستان کی حالت زار مزید مخدوش بنا کر رکھ دی، قبرستان میں آوارہ جانوروں کیلئے بارش نے راستے مزید کھول دیئے۔۔۔

 اور خستہ حال قبروں اور مردوں کی باقیات کی بے حرمتی کا سلسلہ عروج پر ہے ،قبرستان میں گنجائش کا مسئلہ پہلے ہی در پیش ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ بھی اس جانب توجہ کم دے رہی ہے ، دوسری طرف قبرستان میں اسٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی اور مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث یہ قبرستان جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہو تا جا رہا ہے ،جو ارد گرد کے علاقوں کے رہائشی عدم تحفظ کا شکار ہیں، شہریوں نے کمشنر سرگودھا کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں