بلاکوں اور کالونیوں کی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب

 بلاکوں اور کالونیوں کی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بلدیہ سرگودھا کے شعبہ سٹریٹ لائٹ کی غفلت و لاپر واہی کے باعث شہر کے اکثر بلاکوں۔۔۔

 اور کالونیوں کی سٹریٹ لائٹس عرصہ سے خراب پڑی ہیں، جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں حادثات معمول بن چکے ہیں، کمشنر سرگودھا نے بھی گزشتہ ماہ شہر کی تمام سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر بلدیہ حکام نے سٹریٹ لائٹس درست کرنے کے یہ احکامات بھی پس پشت ڈال دیئے ’ شہری حلقوں نے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے سخت نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں