پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سحری گھروں میں تقسیم

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے  زیر اہتمام سحری گھروں میں تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام مستحق عوام کی سہولت کیلئے سرگودھا کے مختلف مقامات پر سحری بنا کر۔۔۔

 گھروں تک جا کر عوام کی سہولت کیلئے تقسیم کی جا رہی ہے جس میں ہاسٹلز ،تھانے ،بس سٹینڈ ہسپتال شامل ہیں تا کہ مہنگائی سے تھکی ہاری عوام کو ریلیف مل سکے پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے امیدوار راؤ منیر احمد کھرل نے بتایا کہ افطاریاں تو ہر کوئی کرواتا ہے لیکن سحریاں الحمدﷲپاکستان مرکزی مسلم لیگ ہی کھلا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں