تعلیمی اداروں میں ڈرگ کنٹرول سوسائٹیز فعال کرنیکا حکم

تعلیمی اداروں میں ڈرگ کنٹرول سوسائٹیز فعال کرنیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ڈویژن بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈرگ کنٹرول سوسائٹیز کو فعال کرنے اور ڈرگ کنٹرول کے حواسے سے سیمینار ’ کانفرنس۔۔۔

 اور دیگر آگاہی پروگرامز منعقد کرنے کے ساتھ ہر طالبعلم کا ہیلتھ پروفائل بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو کسی بھی نشے کی بیماری میں مبتلا طالب علموں کی نشاندہی کر کے ان کیلئے علاج کے سیشن منعقد کروانے کے احکامات بھی جار ی کئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں اس ضمن میں ہیلتھ ڈیسک بھی قائم کئے جائیں اور طلبہ کو اس کے مضر اثرات کے بارے بھر پور آگاہی دی جائے ۔ یہ احکامات انہوں نے تعلیمی اداروں میں ڈرگ کنٹرول ’ سیکورٹی اور ذہنی بیماری آٹزم کے حوالے سے اقدامات اور سفارشات طلب کرنے کیلئے بلوائے گئے اجلاس میں جاری کئے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب شبیر رانا’ ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان ’ ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان ’ ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر ’ ڈائریکٹر ایجوکیشن وحید شاہ’ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض دیگر افراد موجود تھے ۔ کمشنر نے بعض تعلیمی اداروں کی ناقص سیکورٹی کی نشاندہی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے ، سکولوں کی ٹوٹی دیواروں کی تعمیر اور خاردار تاریں لگا کر رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بچوں کی ذہنی بیماری آٹزم کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے جن میں طے پایا گیا کہ سپیشل ایجوکیشن کے ماہرین سکولز نیوٹریشن سپروائزر ز سمیت ہر سکول کے ایک استاد کی اس بیماری کی نشاندہی کے حوالے سے ٹریننگ کروائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں