سستی اشیا کیلئے ماڈل مارٹ بھیرہ میں سہولت بازار قائم

 سستی اشیا کیلئے ماڈل مارٹ بھیرہ میں سہولت بازار قائم

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کے لیے ماڈل مارٹ بھیرہ میں سہولت بازار قائم کر دیا گیا ہے۔

 جہاں عوام کو گھی چینی اور دال سستے داموں دستیاب ہوگی، انہوں نے سستا آٹا فراہمی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے یونین کونسل علی پور سیداں خان محمد والا میانی فتح گڑھ اور دیگر سنٹرز کا دورہ کیا اور مستحقین کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا، انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر آٹا کی مفت فراہمی بلا رکاوٹ جاری ہے اور جن پوائنٹس پر آٹا مقررہ اوقات کے بعد تقسیم ہونے سے بچ جاتا ہے اس کی تقسیم کے لئے ماڈل مارٹ بھیرہ میں دوسری شفٹ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں