دوسرے مرحلے میں شہریوں کو 2تھیلے آٹا دینے کا فیصلہ

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے فری آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا۔۔۔
کہ آٹا کا تھیلا لینے والوں کو دوسرے مرحلہ میں اب 10/10 کلو گرام کے دو بیگز د ئیے جارہے ہیں یکمشت دو بیگز کی فراہمی سے شہریوں کو بار بار سنٹر پر چکر نہیں لگانا پڑے گا ،انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتظاما ت بارے دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ سنٹرز پر آٹا لینے آنے والوں کو معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔