تاجروں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ،آج سے مارکیٹوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

تاجروں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ،آج سے مارکیٹوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے شہر سے از خود تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجروں کو دی گئی۔۔۔

 ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آج سے بلا تفریق آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،آپریشن کا آغاز لیاقت مارکیٹ سے ہو گا جو بتدریج دوسرے بازاروں تک پہنچایاجائیگا ۔ پہلے دن پانچ ہزار ،دوسرے دن دس ہزار روپے جرمانہ ہوگا، تیسری دفعہ قانون شکنی پر دکان سات روز کیلئے سیل کی جائیگی ۔ ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کیلئے امین بازار اور کچہری بازار میں بیرئیر لگائے جائیں گے ، اندرون بازاروں دکانوں پر کام کرنے والے تمام ورکرز اور مالکان کی گاڑیاں او ر موٹر سائیکل کمپنی باغ اور بلا ک نمبر 11 میں قائم پاکنگ سٹینڈز پر کھڑی کی جائیں گی۔ان بازاروں میں لوڈنگ ان لوڈنگ کا کام رات دس بجے کے بعد کیا جائیگا، یہ فیصلے کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کئے گئے ۔ کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے کو اندرون شہر سے گزرنے والی بھاری ٹریفک پر بھاری جرمانے عائد کرنے اور زیادہ وزن کی حامل گاڑیوں کو بند کروانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔انہوں نے زیادہ وزن لوڈ کرنے والے ٹرالرز کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ، کمپنی باغ میں قائم سائیکل سٹینڈز پر 30 کے بجائے 50 روپے فیس وصول کرنے کا سخت نوٹس لیا ،ڈائریکٹر پی ایچ اے کو فوری سدباب کر کے رپورٹ کرنے او رکمپنی باغ کے دونوں گیٹ کھلوانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں