4شہریوں کے ساتھ 24لاکھ روپے کا فراڈ،مقدمات درج

4شہریوں کے ساتھ 24لاکھ روپے کا فراڈ،مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار) کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے چار شہری جمع پونجی سے محروم کر دیئے گئے بتایا جاتا ہے۔۔۔

 کہ گارڈن ٹاؤن کے سکندر حیات سے محمد عمران نے پولٹری فیڈ خرید کر ساڑھے سات لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا اور رفوچکر ہو گیا اسی طرح کاروباری لین دین کے دوران بلاک نمبر16کے شاہد سے طارق اقبال نے ساڑھے تین لاکھ روپے ،110 جنوبی کے محمد اسلم سے محمد ندیم نے 7 لاکھ روپے جبکہ خواجہ آباد کے محمد خالق سے محمد خلیل نے امانتاً لئے گئے چھ لاکھ روپے خرد برد کر لئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں