محنت کش خاتون کو راشن دینے کے بہانے بلاکر زیادتی
سرگودھا(نامہ نگار) اوباش نے محنت کش خاتون کو راشن دینے کے بہانے دھوکہ سے بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔
پولیس کے مطابق موضع ماڑی کی رہائشی مسماۃ (ر) کو اظہر نامی شخص نے فون پر راشن دینے کے بہانے 43 شمالی بلوایا جہاں اپنے ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔