سرچ آپریشن:100سے زائد مکانات کی تلاشی لی گئی
سرگودھا(نامہ نگار) ایس ڈی پی اوسٹی سرکل کی زیر نگرانی تھانہ اربن ایریا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
دوران سرچ آپریشن سو سے زائد مکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ35سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی سر چ آپریشن میں ایس ایچ اوتھانہ اربن ایریا ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورسف، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا،تاہم کوئی نا جوازی سامنے نہیں آ ئی۔