افطاری سے قبل چوراہوں پر ٹریفک جام ہونا معمول

افطاری سے قبل چوراہوں پر ٹریفک جام ہونا معمول

سرگودھا(نامہ نگار)افطاری سے ایک گھنٹہ قبل شہر کے مختلف چوراہوں پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ہے۔

 ٹریفک پولیس کا عملہ شہر کے مختلف مقامات اور اہم شاہراہوں پر قائم رکشہ اسٹینڈ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ،اور انتظامیہ کی بار بار ہدایت کے باوجود رمضان المبار ک میں ٹریفک رواں رکھنے کیلئے اقدامات سامنے آئے اور نہ ہی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام معمول بن گیا ہے بلکہ لڑائی جھگڑے کے واقعات میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ چوک بلاک 12 ، کارخانہ بازار چوک ،اردو بازار، گولچوک، بلاک9,16 ، کلمہ چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک،سول ہسپتال چوک، نوری گیٹ، گرلزکالج چوک سمیت دیگر اہم چراہوں پر افطاری کے وقت تک گھمسان کا رن رہنے لگا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کانٹی جنسی پلان پر ناقص عملدرآمد کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ،ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر مناسب حکمت عملی اختیار کی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں