منشیات کیخلاف آگاہی ،کیمپ لگانے ،سیمینار کروانے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات کے خلاف آگاہی کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹر آفس سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سرگودھا میں۔۔۔
کمیونٹی ڈویلپمنٹ تحصیل سرگودھا کی این جی اوز کے نمائندہ کے ساتھ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سرگودھا شاکرہ نورین کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زیبا عندلیب نے خصوصی شرکت کی، اس بات پر زور دیا کہ مربوط منصوبہ بندی کے ساتھ تمام این جی اوز منشیات کیخلاف آگاہی پروگرام منعقد کریں، تمام نمائندہ نے آگاہی کیمپ ’ سیمینار اور ریلیاں نکالنے کی یقین دہانی کروائی اور اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ محکمہ کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ اس موقع پر این جی اوز کو درپیش دیگر مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی، شاکرہ نورین نے متاثرین سیلاب اور زلزلہ زدگان کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کی حوصلہ افزائی کی اور این جی اوز کی رہنمائی کیلئے ریکارڈ اور آڈٹ کے معاملات میں ایک ٹریننگ ورکشاپ کروانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا، زیبا عندلیب نے مستحق اور یتیم بچوں کی خدمات فراہمی کی این جی اوز کو زیادہ ذمہ داری’ احتیاط اور جوابدہی کے احساس کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا، آخر میں سوشل ویلفیئر آفیسران صائمہ بینش اور ثناء رؤف نے تمام ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسی مزید میٹنگز منعقدہ کروانے کا ارادہ کیا تاکہ تمام مسائل ایک پلیٹ فارم پر حل ہوسکیں۔