دیور نے بھابی اور چھوٹے نے بڑا بھائی قتل کر دیا

دیور نے بھابی اور چھوٹے نے بڑا بھائی قتل کر دیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مختلف واقعات میں دیور نے بھابی اور چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

 جبکہ ایک نوجوان کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، تفصیلات کے مطابقسوہان والی پلی میں محمد عثمان کی اپنی بھا بی 35 سالہ عشرت پروین سے مکان کی تقسیم پر تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے سر پر اینٹوں کے وار کر کے عشرت کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ،وانڈھا بولی خیلانوالہ کے رہائشی ضیااﷲخان کے بیٹے 14 سالہ فرحان خان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے بھائی 16 سالہ محمد رمضان خان کو پستول سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،کالاباغ کے نواحی گاؤں بوڑ کھوئی کا 16سالہ نوجوان سہیل خان بکریاں چرانے گیا جب وہ روندہ سڑک کے قریب پہنچا تو تیمور نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم تیمور کو شک تھا کہ مقتول سہیل نے اسکی بہن کو ورغلانے کی کوشش کی ہے ،ملزم فرار ہو گئے ،مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں