اِنسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کم دلچسپی لینے والوں کو وارننگ

اِنسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کم دلچسپی لینے والوں کو وارننگ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی برائے اِنسدادِ ڈینگی کے اِجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب احمد صہیب نے ان محکموں کے افسران کو خبردار کیا ہے کہ جنکی کارکردگی بہت کمزور ہے اور وہ اِنسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کم دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں موسم مچھروں کی افزائش کا ہے اس لئے مچھر کی افزائش کے زیادہ مواقع موجود ہیں لہذا تمام محکموں کو آپس میں مل جل کر اِنسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کو بہتر کرنا ہوگا۔بصورت دیگر سست روی کا شکار محکموں سے باز پرس کی جاسکتی ہے ۔اے ڈی سی(جی)احمد صہیب نے مزید کہا کہ جو افسران اِجلاس میں غیر حاضر ہیں ان کے خلاف کاروائی کیلئے اعلیٰ حکام کو لکھا جا رہا ہے اے ڈی سی (جی)نے اِنسدادِ ڈینگی ٹیموں کو گھروں میں فزیکل طور پر ہاٹ سپاٹ چیکنگ کی بھی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں