10کلو تھیلا کی قیمت میں 500روپے اضافہ ظلم :شہری

10کلو تھیلا کی قیمت میں 500روپے اضافہ ظلم :شہری

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جوہرآباد ، خالق آباد، ہڈالی کے شہریوں حبیب نواز دربال،ناصر شیخ، حیات آڈھا اور غلام اسحق قریشی و دیگر نے کہا ہے۔۔۔

 کہ 10 کلو آٹا کے تھیلے میں 500 روپے سے زائد کا اضافہ غریب عوام کیساتھ مذاق ہے ۔ امپورٹڈ سرکار نے رمضان المبارک کے ایام میں یہ اضافہ کر کے غریبوں کی خوشیوں پر ڈاکا ڈالنا ہے ۔ حبیب نواز نے کہا کہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ غریب آدمی کیا کھائے ،شیخ ناصر نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں 100 فیصد ریکارڈ اضافہ امپورٹڈ حکومت کا تحفہ ہے ۔ حیات آڈھانے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے ۔ غلام اسحق قریشی نے کہا کہ حکومت نے مفت آٹا عوام کو صرف ایک ماہ تک فری ملے گا،10 کلو تھیلا کی قیمت میں 500 روپیہ اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں