دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ، حسنین ارشد اولکھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کنوینئر آئی ایس ایف پنجاب حسنین ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیادی سہولتوں کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی فراہمی کے وعدوں میں ناکام ہوچکے ہیں۔
لوگوں کا اعتماد سے اٹھ چکا ہے اس وقت ہر شعبہ متاثر ہے ، عوام کیلئے بچوں کو دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام تنگ دستی اور محتاجی سے باہر نکل سکے اس کیلئے عوام کو مل کر پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا تب ہی عوام مسائل کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔