2روزہ ایل ایچ ویز ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا

2روزہ ایل ایچ ویز  ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کے زیر صدارت آغوش پروگرام وپنجاب ہیومن کیپٹل انویسمینٹ پروجیکٹ کے تحت دوروزہ ایل ایچ ویز ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا۔

 تربیتی سیشن میں ضلعی شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے امراض بچگانہ کے ماہر ڈاکٹر ز ،ڈ ی ایچ او پریوییٹو سروسز ڈاکٹر محمد شوکت ندیم اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن آغوش پروگرام آفتاب احمد بھی مو جود تھے ۔تربیتی سیشن میں ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے نوزائدہ بچوں کی بہتر صحت ونشوونما کے حوالہ سے ایل ایچ ویز کو آگاہی فراہم کی گئی ۔اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے کہاکہ تربیتی سیشن کا بنیادی مقصد زچگی کے دوران ماں اور بچے کی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔علاوہ ازیں آغوش پروگرام کے تحت حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو مالی امداد کے پروگرام سے مستفید کرناہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں