مفت آٹا تقسیم پر ڈیوٹیاں،پٹوار خانوں پر منشیوں کا راج

مفت آٹا تقسیم پر ڈیوٹیاں،پٹوار خانوں پر منشیوں کا راج

بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال سمیت صوبہ بھر میں حکومت نے محکمہ مال کے افسران، پٹواریوں کو مفت آٹے کی تقسیم پر لگا دیا ہے۔

 پٹواریوں نے آٹا تقسیم کرنے کی آڑ میں پٹوار خانے منشیوں کے حوالے کردیئے جبکہ نائب تحصیلدار‘سب رجسٹرار کے آفس میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے کلرکوں کیساتھ ساتھ منشیوں کی بھی موجیں لگی ہوئی ہیں جبکہ عوام رجسٹریوں کے بیانات و انتقالات کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں کام نہ ہونے کی وجہ سے خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے لوگ اپنا کاروبار چھوڑ کر تحصیل آفس میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں