ریلوے لائن کیساتھ لگائے گئے پودے تباہ حالی کا شکار

ریلوے لائن کیساتھ لگائے گئے پودے تباہ حالی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے کی طرف سے چند روز پہلے ریلوے لائن کے ساتھ لگائے گئے پودے تباہ حالی کا شکار ہیں۔۔۔

 جو کہ پی ایچ اے کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے موہنی روڈ اور اولڈ سول لائن کے ساتھ لاکھوں روپے خرچ کر کے پودے لگائے گئے تھے مگر پی ایچ اے کی عدم توجہ کی وجہ سے تقریبا سب سوکھ چکے ہیں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پودے لگانے کے بعد پی ایچ اے کے عملے نے صرف دو دفعہ پانی لگایا تھا اس کے بعد کسی نے ان پودوں کی طرف رخ نہیں کیا، علاقہ مکینوں نے کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی سے نوٹس لینے اور سخت کاروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں