سرگودھا ڈویژن میں اب تک 10لاکھ 94ہزار 926آٹے کے تھیلے مفت تقسیم

سرگودھا ڈویژن میں اب تک 10لاکھ 94ہزار 926آٹے کے تھیلے مفت تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر محمد اجمل بھٹی کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع میں اب تک 10 لاکھ 94 ہزار 926 دس دس کلوگرام کے مفت آٹے کے تھیلے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودہا میں 4 لاکھ 39 ہزار 390، خوشاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 980، میانوالی میں 2لاکھ 37 ہزار 719 اور بھکر میں 2 لاکھ 69ہزار 837مفت آٹے کے تھیلے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے گئے ڈویژن بھر میں 15 لاکھ 5 ہزار 860مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جائیں گے۔ دریں اثنا کمشنر محمد اجمل بھٹی اور ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے شہر بھر میں قائم مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کا طوفانی دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خصوصی رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا سکیم کا اجراء کر کے صوبہ میں کم آمدنی والے خاندانوں کو بہت بڑا ریلیف دیاہے اور حکومت پنجاب کے اس فلاحی پیکیج کے کماحقہ ثمرات عوام کو فراہم کرنے کیلئے موثر مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، کمشنراور آرپی او نے مفت آٹا کے سٹاک ’ سٹالز پر آٹا کی تقسیم کے انتظامات او رمفت آٹا کے حصول کیلئے آنے والے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی سمیت تمام تر متعلقہ امور کا تفصیل سے جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں