600منی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کاروائی ٹھپ

600منی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کاروائی ٹھپ

سرگودھا(نامہ نگار)شہر سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر قائم 600سے زائد غیر قانونی منی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف قانونی کاروائی ٹھپ کر دی گئی۔

 ابتدائی کارروائی کے بعد مشینیں واپس کر کے بھتہ خوری کے ریٹ بڑھاکر قانون شکنی کی کھلی چھوٹ دیدی گئی۔ سرگودھا کی دیگر تحصیلوں میں لگ بھگ 6سو سے زائد منی پٹرول ایجنسیاں غیر قانونی طور پر قائم ہیں، بعض ایجنسی مالکان نے سابقہ ادوار میں زمینداروں کو عارضی طور پر محدود پیمانے پر ذخیرہ کرنے کیلئے جاری پٹرول کے لائسنسوں پر کام شروع کر رکھا ہے یہ معلوم ہواہے کہ یہ لائسنس بھی 2014 میں منسوخ کئے جا چکے ہیں گزشتہ ماہ سول دیفنس کے ذریعے خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کر کے شہر سے 3درجن سے زائد مشینیں پکڑ کر بحق سرکار ضبط کی گئیں تاہم ضلعی انتظامیہ کے افسران نے دباؤ میں آ کر مشینیں واپس کر دیں اور متعلقہ فیلڈ عملے کی جانب سے مبینہ بھتہ کے عوض انہیں دوبارہ اپنی جگہوں پر پہنچا کر کام شروع کر وا دیا گیا، باعث تشویش امر یہ ہے کہ بالخصوص شہری آبادیوں میں قائم یہ ایجنسیاں کسی بھی وقت نا خوشگوار واقعہ اور بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں