آٹا وافر موجود ہے ،شہری صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں،کمشنر

آٹا وافر موجود ہے ،شہری صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر محمد اجمل بھٹی اورریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے پنجاب حکومت کے خصوصی رمضان پیکیج کے تحت۔۔۔

 مفت آٹے کی فراہمی کیلئے 24 گھنٹے کھلے رہنے والے شہر کے چاروں پوائنٹس کارات گئے اچانک معائنہ کیا ۔ دونوں افسران رات ساڑھے گیارہ بجے سے اڑھائی بجے تک ان پوائنٹس پر موجود رہے اور مفت آٹے کی تقسیم کے انتظامات اور سٹاک کا جائزہ لیا۔ افسران نے گرینڈ سٹی بنکویٹ خوشاب روڈ ’ ہیپی ٹائم میرج ہال سٹیلائٹ ٹاؤن ’ ڈیفنس آرچرڈ کوئین روڈ اور پرائم کیئر میرج ہال نزد جم خانہ پر تعینات عملہ کی حاضری اور دستیابی کے علاوہ سیکورٹی امور کاجائزہ لیا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ مفت آٹا فراہمی کے تما م پوائنٹس پر کوٹہ کو بڑھا دیاگیا اورآٹا وافرمقدار میں موجود ہے ۔ شہری صبر وتحمل کا مظاہرہ اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ہر اہل فرد کو اپنے حصے کا آٹا ملے گا ۔ ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے کہاکہ مفت آٹا پوائنٹس پر تمام امور خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پولیس فورس کو بڑھا دیاگیا ہے ۔ عوام بھی نظم وضبط کامظاہرہ کریں او راپنی باری کا انتظار کریں ۔ آٹے کی فراہمی 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گی اور کوئی بھی مستحق خاندان حکومت کی اس سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں