موسم تبدیلی اور بارشوں سے ڈینگی افزائش کے خطرات

موسم تبدیلی اور بارشوں سے ڈینگی افزائش کے خطرات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق بشیر ڈینگی کے خلاف مہم میں خود میدان میں آگئے ہیں۔

 انہوں نے متعلقہ ٹیم کے ہمراہ کمپنی باغ میں واقع حبیب نرسری کا معائنہ کیا اور ڈینگی لاروا ملنے پر مالک کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ متحرک ہوں اور سرویلنس کو مزید تیز او رسخت کریں۔ سی او ہیلتھ نے کہاکہ موسم کی تبدیلی او رحالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کی افزائش کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری احساس کریں اور کسی جگہ پر پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں ۔ اپنے گھروں کی چھتوں ’ کھلے برتنوں ’ فریج وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ اگر کسی دکان کے باہر ڈینگی لاروا ملا تو بلا تفریق مالک کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی ۔ اس طرح ان ڈور میں لاروا ملنے کی صورت میں گھر وں کے باہر ریڈ نوٹسز لگائے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں