نگران صوبائی وزیر کا میانوالی میں مفت آٹا فراہمی سینٹروں کا دورہ

نگران صوبائی وزیر کا میانوالی میں مفت آٹا فراہمی سینٹروں کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)نگران صوبائی وزیر ہا ئیر ایجو کیشن اینڈ سکول ایجو کیشن منصور قادر کا میانوالی کا دورہ۔ وزیر اعظم۔۔۔

 اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جا نب سے خصوصی رمضان پیکیج کے تحت ہا کی اسٹیڈیم، ضلع کو نسل اور واں بھچراں میں مستحقین کیلئے قائم مفت آٹا ڈسٹری بیو شن سنٹر پر آٹے کی فراہمی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ممبر بورڈ آف ریو نیو نجف اقبال بخاری، ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں، ڈی پی او مطیع اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو خالد گورائیہ، جنرل سعد بن خالد، اسسٹنٹ کمشنر عزیر علی خان، سی ای او ایجو کیشن محمد اعظم کاشف مو جودتھے ۔صوبائی وزیر نے ہا کی اسٹیڈیم اور ضلع کو نسل میں بنا ئے گئے کا ؤنٹر پر شناختی کارڈ سکیننگ، ٹوکن کے اجراء اور آٹے کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے دونوں سنٹروں پر خواتین کیلئے بنا ئے گئے الگ الگ کا ؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور خواتین کیلئے فراہم کر دہ انتظامات کو چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ تما م کا ؤنٹرز پر ٹیکنیکل عملہ کی تعداد کو فوری طور پر بڑھا یا جا ئے اور مفت آٹے کی فراہمی کے کا م کو سپیڈ اپ کیا جا ئے تاکہ سنٹرز پر لوگوں کو رش نہ ہو نے پائے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں