حکمران ہوش کے ناخن لیں ‘عوام کو وقار کیساتھ آٹا دیں‘ملک ہادی بخش

حکمران ہوش کے ناخن لیں ‘عوام کو  وقار کیساتھ آٹا دیں‘ملک ہادی بخش

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)یونین کونسل مردوال کے سابق چیئر مین ملک حادی بخش اعوان نے کہا ہے۔۔۔

 کہ حکومتی رمضان پیکیج کی آڑ میں بزرگ و خواتین کو سستے اور مفت آٹے کے حصول کیلئے روزے کی حالت میں لمبی لائینوں میں کھڑا کرکے ان کی عزت نفس مجروح کر رہی ہے ، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور شہریوں کی تذلیل کرنے کی بجائے دکانوں پر سستے آٹے کی دستیابی کو یقینی بنا کر عزت وقار کے ساتھ آٹا فراہم کیا جائے ، ایک بیان میں ان کاہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں کئی افراد آٹے کے حصول کی کوشش جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، حکمران اپنی توجہ عوام کی خدمت کی جانب مرکوز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں