3ٹرکوں سے کروڑوں روپے کے 80لاکھ سگریٹ برآمد

3ٹرکوں سے کروڑوں روپے کے 80لاکھ سگریٹ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کا نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کے دوران کوٹمومن۔۔۔

 سیال موڑ انٹر چینج پر ناکہ لگا کر تین ٹرکوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 80 لاکھ سے زائد سگریٹس برآمد کر لیے ، تفصیلات کے مطابق خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے کا رروائی کرتے ہوئے 80 لاکھ سے زائد سگریٹ ضبط کر لیے گئے ، کاروائی موٹر وے پر سیال موڑ اور کوٹمومن انٹرچینجز پر کی گئی جہاں پر سگریٹ لے جانے والے 3 ٹرکوں کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی تو ان سے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد ہوئے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی صالح کلیار نے بتایا کہ تینوں ٹرک میرپور سے ملتان کی طرف جا رہے تھے ، ٹرکوں میں بھرے سگریٹ ضبط کر کے اور ڈرائیورز کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں