18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی سرعام فروخت

 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی سرعام فروخت

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں پابندی کے باوجود 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی سرعام فروخت کا سلسلہ عروج پر،سمگل شدہ اور کھلے سگریٹ کی فروخت کی روک تھام میں مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،عوامی سماجی حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کندیاں شہر میں حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت کا سرعام دھندہ جاری ہے جس کی وجہ سے نوعمر بچوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے دوسری جانب انتظامیہ کی کمزور گرفت کے باعث شہر بھر میں مختلف برانڈز کی سگریٹ کی سمگلنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جسکے باعث قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں