فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی ،مقدمات درج

فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی ،مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار)فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ 30 شمالی میں تلخ کلامی پر سلیم نے فائرنگ کر کے کامران کو مضروب کر دیا۔

 43 شمالی میں کار سوار امجد کو تین افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اورگاڑی کو نقصان پہنچا کر فرار ہو گئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں