پی ٹی آئی کے گرفتار 13کارکنان کو جوڈیشل کر دیا گیا

دریاخان(نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی کے گرفتار 13 کارکنان کو جوڈیشل کر دیا گیا ‘ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف فوارہ چوک میں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کے کارکنان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کیااور عدالت میں پیش کیا گیا جس پر دو دن کا ریمانڈ دیا گیا بعد ازاں سول کورٹ میں پیش کیا گیا پولیس نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل کر دیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل بھکر منتقل کر دیا۔