تاجر وں کے مسائل حل ورنہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ :خواجہ ناصر ادیب

 تاجر وں کے مسائل حل ورنہ  معیشت کو ناقابل تلافی نقصان  کا اندیشہ :خواجہ ناصر ادیب

بھلوال(نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے سرپرست اعلیٰ خواجہ ناصر ادیب نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے زیر التوا مسائل حل نہ کئے گئے تو معیشت کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے۔

 مہنگائی کی وجہ سے بہت سے مسائل تاجر برادری کو در پیش ہیں جن کے حل کیلئے حکومت کو ترجیح بنیادوں پر کوشش کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا بھلوال سمیت ملک بھر میں گیس کی بندش بھی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہورہی ہے جبکہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے نے بھی عوامی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اس کے ناقابل تلافی نقصانات ملک کو اٹھانا پڑیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں