حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کپتان کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ،بہادر بابر خان سوانس

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے  کپتان کا حوصلہ پست نہیں  کر سکتے ،بہادر بابر خان سوانس

کندیاں (نمائندہ دنیا)سینئر رہنما تحریک انصاف ایڈووکیٹ سردار بہادر بابر خان سوانس نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے ہیرو ہیں۔

 فاشسٹ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کپتان کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ،دنیا بھر سے عمران خان کے چاہنے والے مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں کے سامنے جھک جانے کا مطلب بحیثیت قوم ہماری موت ہے ہم آخری دم تک اس فاشسٹ حکومت کے سامنے سیسہ پلا ئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے پوری قوم اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور وہ امپورٹڈ سرکارکو مکمل طور پر مسترد کرچکے ہیں انشائاللہ عمران خان دوسری مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں