آٹاچکی مالکان مافیانے اپنی مرضی کا قانون رائج کر دیا

 آٹاچکی مالکان مافیانے اپنی مرضی کا قانون رائج کر دیا

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خوشاب شہر اور ضلعی ہیڈکوارٹر جوہرآباد میں آٹاچکی مالکان مافیانے اپنی مرضی کا قانون رائج رکھا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو آٹے کی کاٹ کی مدمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

 آٹا پسائی کے دوران فی من 2کلو آٹا پیسے لینے کے باوجود بھی کاٹ لیا جاتا ہے ، یہ کہاں کا اندھا قانون ہے ۔ یہ اختیار آٹا چکی مالکان کو کس نے دے رکھا ہے ۔ آٹا چکی مالکان مافیاز کے سامنے ضلع خوشاب کی انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کیخلاف شہری سراپا احتجاج ہو چکے ہیں۔ آٹا چکی مالکان کے ہاتھوں بری طرح متاثرہ غریب عوام نے کمشنر سرگودھا‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا‘ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود رانا سے فی الفور ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت کارروائی کی استدعا کی ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں