پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون‘ڈی ایچ او سمیت 3گرفتار

 پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون‘ڈی ایچ او سمیت 3گرفتار

دریاخان (نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران خان گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 21ٹی ڈی اے ماسٹر خضر خان، تاجر ر ہنما کامران کندی کو حراست میں لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے دلے والا روڈ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر عمران خان نیازی اور ملک کامران کندی کو حراست میں لیکر تھانہ صدر حوالات میں بند کر دیا جبکہ چک نمبر 21ٹی ڈی اے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کے ٹیچر ماسٹر خضر خان کو سکول سے چھٹی کے بعد حراست میں لے لیا خضر خان اور ڈاکٹر عمران خان نیازی نے بتایا کہ ہم گورنمنٹ ملازم ہیں ہماری کوئی سیاسی جماعت نہیں ہوتی اور نہ ہی سیاسی وابستگی البتہ ہمارے خاندان کے لوگ سیاست سے ضرور وابستہ ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں