ہماری سیاست کا مرکز اقتدار نہیں عوام کی خدمت:افضل چن

 ہماری سیاست کا مرکز اقتدار نہیں عوام کی خدمت:افضل چن

بھیرہ(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر حاجی محمد افضل چن نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مرکز اقتدار نہیں عوام کی خدمت ہے جو ہم مسلسل کرتے چلے آ رہے ہیں۔

 وہ نواحی قصبہ ٹھٹی ولانہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کر رہے تھے جس کا اہتمام حاجی محمد افضل ولانہ کی قیادت میں ولانہ برادری نے کیا تھا تقریب میں حاجی منیر احمد ولانہ سید نجم شاہ چوہدری محمد اشرف ولانہ چوہدری تنویر احمد ولانہ خضر حیات گوندل ثنائاﷲ رانجھا چوہدری حنیف ولانہ فہیم محبوب پراچہ چوہدری ذیشان ریاض ولانہ سمیت برادری کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی، مزید کہا کہ سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری ندیم افضل چن نے گاؤں میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں وہ گاؤں والوں کا حق تھا اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ترقیاتی کاموں میں گورنمنٹ مڈل سکول ٹھٹی ولانہ علی پور سیداں سے ٹھٹی ولانہ تک سڑک کی تعمیر بجلی کی فراہمی جامع مسجد صدیق اکبر روڈ اور چوک کی تعمیر حقدار خواتین کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستقل امداد کی فراہمی اور گیس سپلائی کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل شامل ہیں چوہدری ذیشان ریاض ولانہ نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ولانہ برادری کی طرف سے حاجی محمد افضل چن اور چوہدری ندیم افضل چن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پورا گاؤں چن گروپ کا مکمل ساتھ ہے اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں