پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ(ن)کی ریلی

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ(ن)کی ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 91 سرگودھا کے زیر اہتمام ملک کی سرحدوں کے محافظوں، دہشگردی کے خلاف نبرد آزما مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے۔۔۔

 بھٹی پبلک سیکرٹریٹ سن رائز ٹاؤن فیصل آباد روڈ سرگودھا سے یادگار شہداء کلب چوک سرگودھا تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ،رانا منور غوث، احمد شیر ننگیانہ، رانا کاشف ، چوہدری عارف گجر، جاوید احمد چیمہ، چوہدری ذولفقار چیمہ، چوہدری شاہد وڑائچ، میاں اکرام الحق،کامل شمعیل گجر نے کی اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں ان کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے 9مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان خود کو بری الذمہ نہیں کرسکتا شرپسندوں نے ریڈ لائن کراس کی کوئی گنہگار نہیں بچے گا اور کسی بے گناہ کو سزاء نہیں ہوگی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں