ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت مون سون کے انتظامات بارے اجلاس ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگود ھا ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ، ڈپٹی کمشنر میانوالی ، ڈپٹی کمشنر بھکر اور چیف انجینئر انہار سمیت چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آرز ، پی ڈی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنر نے مون سون میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چاروں اضلاع سے گزرنے والے دریاؤں ، بڑی نہروں اور برساتی نالوں کے پشتوں کا معا ئنہ کرنے اور قریبی علاقوں کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے کمزور پشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو محکمہ انہار اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کی مشترکہ ٹیم تشکیل دے کر تمام دریاؤں ، بڑی نہروں اور برساتی نالوں کے پشتوں کا از نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمزور پشتوں کا فوری سدباب یقینی بنایا جائے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں