ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب خالد ارشد نے مجسٹریٹ دفعہ 30سید عمران حسین شاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا۔

 انہوں نے قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیادورہ کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل اختر اقبال بریار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فضل الٰہی لاڑا ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن ساجد بھی انکے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے چاک و چوبند دستے نے جج صاحبان کوسلامی دی جج صاحبان نے سکیورٹی انتظامات، خواتین اور نوعمر وارڈ اور پی سی او کا تفصیلی جائزہ لیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کیے ۔بعدازاں جیل ہسپتال کے وزٹ میں اسیران کیلئے ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈئینگی کے بارے میں کی گئی احیتاطی تدابیر پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا انھوں نے ذاتی مچلکے پر تین حوالاتیوں محمد مشتاق امان اللہ طارق کو رھا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں