ملازمت چھوڑنے پر 3بھائیوں پر تشد ‘مونچھیں داڑھی مونڈ دی

ملازمت چھوڑنے پر 3بھائیوں پر تشد ‘مونچھیں داڑھی مونڈ دی

سرگودھا(نامہ نگار) ملازمت چھوڑنے پر تین بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ان کی مونچھیں داڑھی اور سر مونڈھ کر ویڈیو وائرل کرنیوالے5بگڑے رئیس زادوں کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔

 ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی،پولیس کے مطابق نوشہرہ کھوکھراں میں محمد سجاد اور اسکے بھائی نعمان اور عزائمہ علی کو خالد حیات،علی شیر ، مظہر،مظفر وغیرہ نے ملازمت چھوڑنے کی پاداش میں اپنے ڈیرہ پر لے جا کر رسیوں سے جکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کوداڑھی، مونچھیں اور سر مونڈھ ڈالے اس دوران ملزمان ویڈیو بناتے ہوئے ان کی تذلیل کرتے رہے ،بعدازاں ورثا سے 4بوری گندم اور 17ہزار روپے لے کر ا نہیں چھوڑ دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارر وائی شروع کر دی جبکہ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں