میانوالی:طلبا اور طالبات کو روڈ سیفٹی اور روڈ کراسنگ پر خصوصی لیکچر

میانوالی:طلبا اور طالبات کو روڈ سیفٹی اور روڈ کراسنگ پر خصوصی لیکچر

میانوالی (نامہ نگار)ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات،ڈی پی او مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر اقبال کلیار کی زیر نگرانی۔۔۔

 ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے امپیریئل پبلک ہائی سکول شہبازخیل موڑ کے طلبا اور طالبات کو روڈ سیفٹی اور روڈ کراسنگ سے متعلق لیکچر دیا۔ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ کے نقصانات اور ایف آئی آر مستقبل میں پیش آنے والے مسائل سے متعلق آگہی فراہم کی۔ مزید طلبا کو ہیلمٹ کی افادیت اور سائیڈ مرر کے فوائد لائسنس کے حصول کے طریقہ کارآگاہ کیا۔ سکول کی طالبات کو موٹر سائیکل پر سواری سے قبل عبایہ اور چادر کو اوڑھنے کے طریقہ کار بتایا گیا اور لاپرواہی پر ہونے والے حادثات سے آگاہ کیا اور تاکید کی کہ والدین پر زور دیکر ٹائرز کے اطراف گرل لگوائیں۔مزید ہائی وے پر سکول ہونے کی وجہ سے روڈ کراسنگ میں احتیاطی تدابیر پربتائی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں