میانوالی:زیادہ کپاس اُگاؤ مہم ‘اباخیل میں میگا فارمر ڈے

میانوالی:زیادہ کپاس اُگاؤ مہم ‘اباخیل میں میگا فارمر ڈے

میانوالی (نامہ نگار)محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام اور ریڈز پاکستان کے تعاو ن سے زیادہ کپاس اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں اباخیل کے علاقہ میں میگا فارمر ڈے کا انعقاد۔ فارمر ڈے میں ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 فارمر ڈے کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک، سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب اصغر حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد طارق محمود خان، سیف الاسلام ریڈز پاکستان اور کثیر تعداد میں علاقہ کے زمینداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خان نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال حکومت کسانوں کو کپاس کی فصل پر کھادوں بیجوں پر خصوصی سبسڈی فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کریں کیونکہ حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ کپاس کا ریٹ 8500 روپے فی من مقرر کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کپاس کے پیداواری مقابلہ میں زیادہ پیداوار لینے والوں زمینداروں کیلئے بھی حکومت نے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران وعملہ ہر وقت فیلڈ میں زمینداروں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسان حضرات کپاس کی فصل کے کسی بھی مرحلہ پر رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت کے افسران اور عملہ سے آگاہی لیکر اپنی کپاس کی فصل کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں