لاری اڈا مٹھہ ٹوانہ میں سیوریج نہ ہونے سے گنداپانی جمع

لاری اڈا مٹھہ ٹوانہ میں سیوریج نہ ہونے سے گنداپانی جمع

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاری اڈا مٹھہ ٹوانہ کا سیوریج سسٹم نہ ہونے سے جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک کے بہاؤ میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

لاری اڈا مٹھہ ٹوانہ کی کچھ عرضہ پہلے سیوریج سسٹم کیلئے کھدائی کا کام شروع کیا گیا لیکن پھر نامعلوم وجوہات کی بناپر روک دیا گیا۔ سیوریج کے منصوبے پر کام رک جانے سے جہاں قومی خزانے سے لاکھوں روپے کا ضیائع کیا گیا وہاں سیوریج کا نظام چالو اور بحال نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ علاقہ کی سماجی و تاجر شخصیات مہر ذیشان’ رانا وکیل’ ملک محمد وقاض’ ملک فاروق کلیرا اور مہر محمد ضیاء نے کمشنر سرگودھا’ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا’ اے سی خوشاب نعمان محمود رانا اور بلدیہ مٹھہ ٹوانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو مسائل سے نجات اور زندگی کی بنیادی سہولت فراہم کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں