بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگے تو مہنگائی کم ہو جائیگی ،نسیم آہیر

بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگے تو مہنگائی کم ہو جائیگی ،نسیم آہیر

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )بزرگ سیاست دان سابق وزیر داخلہ ملک نسیم احمد آہیر نے کہا ہے کہ۔۔۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجٹ کی سخت تجاویز مسترد کئے جانے اور ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو مساوی ریلیف دینے کے اعلان کے باوجود ملک کی موجودہ معاشی و اقتصادی صورتحال میں عوام کی توقعات کے پورا ہونے یا نہ ہونے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا ،صحیح صورتحال وفاقی بجٹ کا اعلان ہونے کے بعد ہی واضح ہو گی، میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قدرے کمی کا اعلان پاکستان کے بحران زدہ ما حول میں تازہ ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے جس کے بعد پوری قوم نے حکومت سے توقعات وابستہ کر لیں ۔ اگر حکمران نئے مالی سال کے بجٹ میں قیمتوں میں کمی کی روایت برقرار رکھیں تو غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غرب عوام کوکافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگانے کی پالیسی سے گریز گرے تو نہ صرف گھی اور آئل کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر لایا جا سکتا ہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں