شاہ پور میں چوری کی 7وارداتیں،لاکھوں اڑا لئے گئے

شاہ پور میں چوری کی 7وارداتیں،لاکھوں اڑا لئے گئے

شاہ پور (نمائندہ دنیا )سرکل شاہ پورمیں محمدمدثر حافظ کالونی جھاوریاں کریانہ سٹور سے گھی ،چینی ، چائے ، سرف اوربسکٹ مالیتی 150000روپے ۔۔۔

ڈھکواں سے محمدبابرکے ڈیرے سے ایک گائے اوربچھڑی مالیتی 300000 روپے ،تاثیرعباس سکنہ جھگیاں سیداں گھرکی چھت سے نامعلوم چور دوسولرپلیٹس مالیتی 26000 روپے جبکہ حسن بھٹہ خشت کے لاکرسے نامعلوم چور200000روپے ،بکھربارمہرشوکت حیات کے دارے سے موٹرسائیکل مالیتی 60000 روپے ۔ محمدسجادسکنہ دھولرکے ڈیرے سے ٹرانسفارمرمالیتی 175000 غلام احمدسکنہ اللہ آباد کے زرعی رقبے سے 350000روپے کی مالیت کا ٹانسفارمر نامعلوم چور لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں