سستی یا غفلت ڈینگی پھیلائو کا باعث بن سکتی ہے‘احمد صہیب

سستی یا غفلت ڈینگی پھیلائو کا باعث بن سکتی ہے‘احمد صہیب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)خوشاب احمد صہیب نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے اور مثبت سائٹس برآمد ہونے سے تمام افسر وں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔

ذراسی سستی یا غفلت کسی بڑے نقصان یا ڈینگی کے پھیلنے کا باعث بن سکتی ہے ۔کہا کہ تمام محکمے سرویلنس اور ہا س کیپنگ پر زیاد ہ سے زیادہ توجہ دیں ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپا نس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی کارکر دگی کا جائزہ لینے کیلئے وہ از خود وزٹ کریں گے ۔اجلاس میں فوڈ اتھارٹی،سوشل ویلفیئر،ایم سیز کے افسران نے بھی اپنی سابقہ کار کر دگی کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں