تحصیل شاہ پور میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہو گئیں

تحصیل شاہ پور میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہو گئیں

شاہ پور (نمائندہ دنیا )تحصیل شاہ پور میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہو گئیں ۔۔۔

 اشیا ضرورت مہنگی ہو گئیں اور گراں فروش عوام کو لوٹنے لگے مارکیٹوں میں پھلوں سبزیوں گوشت دودھ دہی دالوں کی قیمتیں ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہیں عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بھی نا ممکن ہوگیا انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں جا کر کام کرنے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر بوگس رپورٹیں مرتب کر کے بجھواتے ہیں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی فرضی کاروائیاں کر رہے ہیں شہریوں وسیم محمد علی محمد عبداللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل شاہ پور میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں