پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے‘ شہادت اعوان

پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے‘ شہادت اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیر مملکت برائے قانو ن انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی کال پر پاکستان کے 24کروڑ عوام نے مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم تکریم شہدائے پاکستان منا کر ثابت کر دیا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے ۔

 ملکی سلامتی و استحکام کے حوالے سے ریاست، مسلح افواج اور پوری قوم ایک صفحہ پر ہیں ، ملک و قوم کیخلاف ہونیوالی کسی بھی اندرونی و بیرونی سازش کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گی۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری جراتمند اور دلیر افواج ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا دفاع کر کرنے کے ساتھ ساتھ ناگہانی حادثات اور قدرتی آفات کے متاثرہ افراد کو ہر سطح پر ریلیف دینے کے جذبہ سے سرشار ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں