بائولے کتوں اور انکے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا

بائولے کتوں اور انکے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں مقامی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہر بھر میں بائولے کتوں کے کاٹنے اور انکی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کے باعث اہل علاقہ پر خوف کے بادل منڈلانے لگے ہیں ۔۔۔

آوارہ کتوں کی افزائش نسل میں اضافہ کی وجہ سے دن اور رات کے اوقات میں شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے کندیاں شہر کے ہر گلی محلے اور بازار سے گزرتے وقت بچوں بڑوں اور مویشیوں کوآوارہ کتے گھیر لیتے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلتا جا رہا ہے نمازیوں کا نمازوں کی ادائیگی کے لیے مساجد تک جانا دوبھر ہو چکا ہے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات سے شہری گھروں تک محدود ہوچکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے آوارہ کتوں کی شہر بھر سے فوری تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں