حاکم علی کا ہلال احمر ہسپتال کا دورہ ،مسائل حل کرنیکا وعدہ

 حاکم علی کا ہلال احمر ہسپتال کا دورہ ،مسائل حل کرنیکا وعدہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر حاکم علی نے کہا ہے کہ مرض کی بروقت تشخیص اور علاج سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے طبی عملہ کا فرض ہے کہ وہ مریضوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں وہ ہلال احمر ہسپتال بھیرہ کا دورہ کر رہے تھے۔۔۔

 انہوں نے ہسپتال کی ڈسپنسری ادویات اور ایکسرے روم کا بھی معائنہ کیا اور اپنے اطمنان کا اظہار کیا ہسپتال کی انچارج ڈاکٹر سید ندا زہرا نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ 50سے زائد مریضوں کا چیک اپ کر کے انہیں ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ہسپتال میں نائٹ شفٹ اور لیبارٹری کے قیام کی اشد ضروت ہے جبکہ ہسپتال سے ملحقہ ڈرین کو اوپر سے ڈھانپنے کی استدعا ہے اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان نے کہا کہ وہ چیئرمین ہلال احمر ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے رابطہ کر کے ان مسائل کو فوری حل کرائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں