غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

غیر قانونی  ہائوسنگ  کالونیوں  کیخلاف  کریک ڈائون  کا  فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور اوقاف سید اظفر علی ناصر نے واضح کیا ہے کہ غیر منظور شدہ ہائوسنگ کالونیوں کے خلاف صوبہ بھر میں جلد سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جارہاہے ۔

مفت آٹا سکیم پنجاب کی تاریخ کاسب سے بڑا پروگرام تھا جس میں موصولہ بعض شکایات کا وزیر ا علیٰ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ۔9مئی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا پتہ ہی نہیں چلا کہ کب احتجاج دہشتگردی اور بغاوت میں تبدیل ہو گیا ، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہیں ، دورہ سرگود ھا کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 9مئی کے پر تشدد واقعات کے بعد پنجاب میں 32 خواتین کو حراست میں لیاگیا جن میں سے 21کورہا جبکہ 11 جوڈیشل ریمانڈ پر جیلوں میں ہیں ۔ انہوں نے جیلوں میں خواتین کی بے حرمتی کی خبروں کو غلط قرار د یا ، ایک سوال پر کہا کہ پنجاب کی مختصر ترین کابینہ 8وزراء اور 2 مشیر پر مشتمل ہے جو کوئی سرکاری مراعات نہیں لے رہی او رنہ ہی کوئی سرکاری پروٹوکول ،ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں او رنہ ہی ہم نے آئندہ الیکشن لڑنا ہے ۔ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر کام جاری ہے ، پنجاب میں چار جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیموں کو فعال بنایا جارہاہے جبکہ سرگودہا میں بھی ہاؤسنگ سکیم کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 12سال سے زیر التوا جرنلسٹ تحفظ بل منظور ہو چکاہے ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیاہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں